19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کونسل بار شجاع آباد میں Character
Building کورس منعقد ہوا جس میں وکلا اور
جوڈیشل کمپلیکس کے تمام ججز نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک وکلا کو مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دین
و دنیا میں ترقی و
کامیابی حاصل کرنے کے سلسلے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تربیتی مدنی پھول دیئے نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکاکو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ
وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام دوبارہ بھی منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : شعبہ مدنی کورسز پاکستان (دعوت اسلامی)،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)